ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / بھوپال کے واقعہ کے بعد گجرات پولیس کی سابرمتی جیل میں تلاشی

بھوپال کے واقعہ کے بعد گجرات پولیس کی سابرمتی جیل میں تلاشی

Tue, 01 Nov 2016 19:24:12  SO Admin   S.O. News Service

احمد آباد، یکم نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا ) بھوپال میں سیمی کے آٹھ ارکان کے مبینہ طورپرجیل سے بھاگ جانے کے واقعہ کے پیش نظر گجرات پولیس نے یہاں سابرمتی مرکزی جیل میں بڑی تلاشی مہم چلائی اور سیکورٹی اقدامات کا جائزہ لیا جہاں 75سے زائد قیدی سیمی یا انڈین مجاہدین کے رکن بتائے جاتے ہیں۔انسداد دہشت گردی اسکواڈ(اے ٹی ایس) کے سپرنٹنڈنٹ ہمانشو شکلا کی قیادت میں خصوصی آپریشنل گروپ اور شہر کرائم برانچ کے ساتھ اے ٹی ایس کے مختلف جماعتوں نے کل دیر رات مرکزی جیل کا دورہ کیااور پورے سیکورٹی کے نظام کی ابتدائی معلومات حاصل کیں۔2008کے احمد آباد دھماکوں کے معاملے میں ملزم تقریباََ78قیدی فی الحال جیل کے انتہائی سیکورٹی والے حصے میں بندہیں۔انہیں سیمی یا انڈین مجاہدین سے منسلک بتایاجاتاہے۔شہر ایسوجی کے اسسٹنٹ پولیس کمشنر بی سی سولنکی نے کہاکہ بھوپال میں سیمی کے ارکان کی طرف سے جیل سے مبینہ طورپرفرارہونے کے واقعہ کے بعد اے ٹی ایس، کرائم برانچ اور ایسوجی کے حکام نے سابرمتی جیل کا دورہ کرکے مکمل سیکورٹی انتظامات پرنظرڈالی۔انہوں نے کہاکہ ہم نے جیل کی ہربیرک کی تلاشی کیلئے 18پولیس انسپکٹرز کی قیادت میں مختلف ٹیمیں بنائی ہیں۔ہم نے الارم اور سی سی ٹی وی کیمرے جیسی مختلف سیکورٹی کے نظام کی بھی جانچ پڑتال کی۔تلاشی کے دوران کسی قیدی کے پاس سے کوئی مشتبہ چیز نہیں ملی۔جیل میں تفصیلی سیکورٹی انتظامات کے بارے میں سینئر جیلر ایچ ایم شاہ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ریاستی ریزرو پولیس کے تقریباََ100مسلح جوان 24گھنٹے جیل میں گشت کر رہے ہیں ۔


Share: